بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر مذاکرات کیلئے او آئی سی علما کا وفد افغانستان جائے گا

افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت کے حوالے سے مذاکرات کیلئے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) علما کا ایک وفد افغانستان بھیجے گی۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فقہ اکیڈمی کے تعاون سے افغانستان کے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ علما کا ایک وفد مذاکرات کیلئے افغانستان جائے گا تاکہ اسلام میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت سے متعلق موضوعات پر بات کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی ناقابل قبول ہے۔

موریطانیہ میں 16 سے 17 مارچ تک او آئی سی کا 49 واں اجلاس ہوا جس میں 40 سے زائد ممالک کے نمائندگان نے شرکت کی تھی۔

اس موقع پر افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.