ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی نظر ثانی اپیل کی درخواست خارج کردی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے حسان نیازی کی نظرثانی اپیل کی درخواست خارج کردی۔
عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نظرثانی کی اپیل دائر کی گئی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی جانب سے حسان نیازی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو 20 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حسان خان نیازی کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
Comments are closed.