پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ نے آج 90 دن میں الیکشن کے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا پیغام دیا۔
رانا ثناء اللّٰہ کے قومی اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب پر فواد چوہدری نے ردعمل دیا اور کہا کہ آج رانا ثناء اللّٰہ نے عدالت کو پیغام دیا کہ 90 دن میں الیکشن کے حکم پر عمل نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے، یہ گروہ پہلے بھی عدالت عظمیٰ پر حملہ کرچکا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد ہے، یہ فیصلہ عوام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلّح جتھوں پر رانا ثناء اللّٰہ نے جو تقریر آج قومی اسمبلی میں کی، ایسی ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دن پنجاب اسمبلی میں کی تھی۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ تھانے کے محرر کی طرح مختلف وقوعے ایک جیسے یاد کیے الفاظ میں بیان کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کا سامنا کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیے۔
Comments are closed.