جاپان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل بروز جمعرات 23 مارچ 2023 کو پہلا روزہ ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی جاپان کے اعلان کے مطابق جاپان میں کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، البتہ مشرق بعید میں واقع اسلامی ملک ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔
اس حوالے سے اسلامک سرکل آف جاپان کے امیر جمیل احمد نے اپنے پیغام میں جاپان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو مبارکباد کے پیغام کے ساتھ دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھنے اور زیادہ سے زیادہ عبادات اور صالح اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
امیر جمیل احمد نے دعا کی کہ پوری دنیا میں جتنے بھی مسلمان مرد وخواتین بیمار ہیں اللّٰہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں قرآن مجید کی تعلیمات اور حضرت محمدﷺ کی سنت کی اتباع کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پوری امت مسلمہ کے لیے یہ ماہ مقدس برکتوں اور رحمتوں کا سبب بنے۔ آمین یا رب العالمین۔
Comments are closed.