بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی شخصیات کے اسلحہ لائسنس: وزیراعظم نے سمری وفاقی کابینہ بھیجنے سے روک دی

وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو 15روز میں آرمزآرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رولز منظوری کے بعد وزارت داخلہ سیاسی، سول و عسکری شخصیات کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گی۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) و فاقی کابینہ نے 6 شخصیات…

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک سال گزرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.