منگل 28؍شعبان المعظم 1444ھ21؍مارچ 2023ء

رواں ہفتے ملک میں مزید بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج سے ملک میں داخل ہوگا جو کل تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ملیر، ناظم آباد، اورنگی، سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں۔

آج سے جمعہ کے روز تک اسلام آباد، سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی شام گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش ہوئی تھی۔

اس دوران شہر قائد میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 32 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.