فیصل آباد میں کھیلا گیا آل پاکستان ماسٹر کپ کا ٹائٹل حور فواد نے اپنے نام کرلیا۔
جونئیر ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آل پاکستان ماسٹر کپ میں انہوں نے نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن کو اپ سیٹ شکست دی۔
ویمن نیشنل چیمپئن حائقہ حسن کو حور فواد نے 2-4 کے مارجن سے ہرایا۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے آل پاکستان ماسٹر کپ میں ملک بھر کے ٹاپ 16 پلیئرز شامل تھے۔
حور فواد کا اپنی جیت پر کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹور سے کافی سیکھا ہے، بھرپور محنت کا صلہ ماسٹر کپ جیت کر ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی سے فیصل آباد پہنچتے ہی رکشہ میں اپنا کٹ بیگ بھول گئی، بیگ میں تمام دستاویزات، کپڑے اور پیسے سمیت کھیل کے ریکٹ تھے، بیگ گم ہونے سے کافی افسردہ تھی۔
حور فواد نے کہا کہ ایونٹ کے تمام میچز دوست کے ریکٹ سے کھیلے، کامیابی ملنے پر بے حد خوش ہوں۔
ایونٹ میں مکس ڈبل کا ٹائٹل پاکستان آرمی کے نام رہا۔
واضح رہے کہ جونیئر اسٹار حور فواد نے گزشتہ ہفتے عراق میں ورلڈ ٹیبل ٹینس کے ڈبل میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔
Comments are closed.