پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

حالات بدتر سے بدترین ہو چکے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے، سراج الحق

Sirajul Haque

حسن ابدال:  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ  اندھیرے میں روشنی کی کرن یہ ہے کہ عوام پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو پہچان گئی ہے گذشتہ حکمرانوں کی طرح آج بھی حکومت ہر روز کابینہ اجلاس کر رہی ہے لیکن مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ  اس ٹرائیکا کے پاس نہ کوئی ویژن ہے اور نہ ہی کسی مسئلے کا حل یہ تینوں بڑی پارٹیاں بالکل ایک جیسی ہیں ان کو بنانے ، چلانے اور ان سے کام لینے والے بھی اب پریشان ہیں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام جاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  حالات بدتر سے بدترین ہو چکے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی ہے یہ واحد جماعت ہے جو مسائل کے ادراک کے ساتھ ساتھ اس کا مکمل حل رکھتی ہے ہم نئی نسل کے لیے خوبصورت پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں ایسا پر امن ، خوشحال پاکستان جو کرپشن فری ہو گرین ، کلین ہو اور ظلم اور جبر کے اندھیروں سے پاک اور روشن پاکستان ہواگر اسٹیبلشمنٹ ان تینوں پارٹیوں کی سپورٹ ختم کر دے تو گلی کوچوں میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئے گی تو صیح معنوں میں بلا تفریق سب کا احتساب ہو گا، ملک میں ایک ہی روز قومی انتخابات وقت کی ضرورت اور بحرانوں کے حل کا واحد راستہ ہیں۔ پْرامن انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا ورنہ الیکشن کے بعدتصادم میں اور اضافہ ہو گا۔قومی سیاست پر 75برسوں سے جرنیلوں کا قبضہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ  پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی حکومت بھی وہی لوگ لائے جنھوں نے پی ٹی آئی کو مسلط کیا، گزشتہ پانچ برسوں میں 15سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ٹرائیکا نے معیشت، سیاست، معاشرت سب کا بیڑہ غرق کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے، پی ٹی آئی نے پونے چار سال بحران در بحران پیدا کیے۔ دونوں جلسوں میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔

You might also like

Comments are closed.