وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کے سفیر بن کر مثبت تاثر اجاگر کریں گے۔
میر عبدالقدوس بزنجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا خوش گوار ماحول میں انعقاد پیغام ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کھیلوں سےمحبت اور دہشت گردی سے نفرت کرتی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سے اچھی یادیں اور محبتیں سمیٹ کر جا رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم پی ایس ایل کے آئندہ سیزن میں کوئٹہ میں میچ کے انعقاد کے منتظر ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ پی سی بی اپنے وعدے کی تکمیل کرے گا۔
Comments are closed.