ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔

اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے بھی درخواست دائر کی جارہی ہے۔

پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ زمان پارک میں پولیس پر حملے ہوئے اور پیٹرول بم پھینکے گئے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا آپریشن پولیس کی جانب سے عدالت میں کی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی ہے۔

اظہر صدیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.