ہفتہ 25؍شعبان المعظم 1444ھ18؍مارچ 2023ء

پرویز الہٰی کی عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنے کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ گیٹ توڑ کر گھر میں زبردستی داخل ہونا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کی مذمت کرتا ہوں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں کارکنوں پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال انتہائی افسوس ناک ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔

پولیس نے کرین کے ذریعے عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑا اور گھر میں داخل ہو گئی، اس دوران عمران خان کی رہائشگاہ کے عقبی حصے کے ایک کمرے کی تلاشی بھی لی گئی۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کےاندر سےفائرنگ ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.