عمران خان 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، عدالت نے انہیں ساڑھے پانچ بجے طلب کیا تھا۔
عمران خان کی آمد سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا وارنٹ پر عمل ہونا چاہیے یا منسوخ ہونا چاہیے؟
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ابھی عمران خان عدالت میں آنا چاہتے ہیں، کیا آپ کو اس پر اعتراض ہے؟، اب تو حفاظتی ضمانت پر بہت فیصلے آچکے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کے گھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہاں کالعدم تنظیم کے ارکان موجود ہیں، رسائی کے بغیر تفتیش مکمل نہیں ہو سکتی۔
جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ جس نے زیادتی کی ہے اس کےخلاف کارروائی سے نہیں روکیں گے۔
Comments are closed.