جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

کوکین کا استعمال ناک سے بھی محروم کرسکتا ہے، طبی ماہرین

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کوکین کے استعمال سے لوگ اپنی ناک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں کوکین کے استعمال سے ناک سے محروم بھی ہونا پڑ سکتا ہے۔

برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کا کہنا ہے کہ کوکین کے استعمال کی وجہ سے کان، ناک اور گلے کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں حالیہ برسوں میں تین گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین صحت کےمطابق ناک کے ذریعے مسلسل کوکین لینے سے نیسل سیپٹم (Nasal Septum) کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.