جمعہ 24؍شعبان المعظم 1444ھ17؍مارچ 2023ء

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے کیس میں پیش رفت

پشاور میں  پولیس لائن مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک گرفتار ملزم کا افغانستان اور دوسرے کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افغانی سہولت کار کا تعلق افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو خیبر اور دوسرے کو ہشت نگری سے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس پیشرفت سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان سہولت کار سانحے کے بعد بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے زخمی سب انسپکٹر مشتاق خان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں ظہر کی نماز کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.