پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو برطانوی نشریاتی ادارے کی اینکر نے چبھتا ہوا سوال کر کے لاجواب کردیا۔
عمران خان جب قانون کی بالادستی کی بات کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ جو بھی ریاستی قانون توڑے اسے سزا ملنی چاہیے۔
خاتون اینکر نے سوال کردیا کہ آپ کے خلاف وارنٹ تو ریاستی قانون کے تحت جاری ہوئے ہیں، پھر آپ گرفتاری کیوں نہیں دے رہے؟
عمران خان نے اس کا جواز یہ پیش کیا کہ یہ ریاست کا نہیں، جنگل کا قانون ہے، میں 18 مارچ تک حفاظتی ضمانت پر ہوں، یہ لوگ 14 مارچ کو گرفتار کرنے آگئے۔
اے ایف پی سے گفتگو میں عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں گرفتار کرنے والے انہیں مہینوں جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ الیکشن نہ لڑسکیں۔
Comments are closed.