بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

فضل الرحمان سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں، علی امین گنڈا پور کی پی ڈی ایم سربراہ پر تنقید

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی امین گنڈاپور نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہدف تنقید بنالیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے جاری بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سیاسی نظریے سے عاری فضل الرحمان نے ہمیشہ فساد کو ہوا دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور ماہر قانون اعتراز احسن نے کہا ہے کہ آج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل نواز شریف پر چڑھائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مکاری کی بنیاد پر فضل الرحمان کو چوروں کے گروہ کا سربراہ بنایا گیا، جے یو آئی کے سربراہ سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ عوام میں فضل الرحمان اور اس کی جماعت بری طرح مقبولیت کھوچکی، ماضی میں اپنے مفاد کےلیے جے یو آئی سربراہ نے اداروں پر چڑھائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ملک دشمن عناصر کو قبول کرنے کو تیار نہیں، ان کی دکانیں بند ہو چکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.