بدھ 22؍شعبان المعظم 1444ھ15؍مارچ 2023ء

عمران خان کی حفاظتی ضمانت کیلئے درخواستیں دائر

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 4 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر دی گئیں۔

عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی۔

تھانہ رمنا اور تھانہ ریس کورس کے 2، 2 کیسز میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پہلے دائر کی گئی گئی پھر واپس لے لی گئی۔

درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

عدالتِ عالیہ سے درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.