منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

برسلز میں پولیس نے مشتبہ خود کش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا

یورپی دارالحکومت برسلز میں پولیس نے مشتبہ خودکش بمبار خاتون کو گرفتار کر لیا۔ 

یہ مشتبہ خاتون پیر کے روز برسلز کے علاقے اسکاربیک میں ایک پولیس اسٹیشن میں اس حالت میں داخل ہوئی تھی کہ اس نے کالی جیکٹ پہن رکھی تھی جس کے نیچے ایک سفید رنگ کی بلٹ پروف جیکٹ تھی اور اس میں تاریں لٹکتی ہوئی نظر آر ہی تھیں۔

یہ خاتون پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کے کچھ ہی دیر کے اندر وہاں سے نکل گئی تھی۔

بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں تلاش کا عمل شروع کر دیا تھا۔ جس میں پولیس کے ہیلی کاپٹر نے بھی حصہ لیا۔

اب معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ خاتون کو ریلوے پولیس نے برسلز کے جنوبی اسٹیشن سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے ابتک اس مشتبہ خاتون کے بارے میں مزید کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.