منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

مریم نواز اور حمزہ شہباز کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز اور حمزہ شہباز آج کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کزن اور مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد تصویر شیئر کردی۔

ذرائع مسلم لیگ ن نے یہ بھی بتایا ہے کہ حمزہ شہباز اپنے سابقہ حلقے پی پی 146 سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز شریف 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پی پی 146 اور پی پی 147 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے وکلاء نے ان کے کاغذاتِ نامزدگی تیار کر لیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.