حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے چھری کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون زخمی حالت میں مدد اور پانی مانگتی رہی لیکن بےحس لوگ اسے اسپتال پہنچانے کے بجائے ویڈیو بناتے رہے اور اس سے معلومات حاصل کرتے رہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے قریب سرمست روڈ پر پیش آیا جہاں 28 سالہ خاتون اقراء مشوری کو نامعلوم افراد نے چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
خاتون زخمی حالت میں کئی گھنٹے تک تکلیف میں تڑپتی رہی، پانی مانگتی رہی لیکن بےحس افراد خاتون سے اس کا اور اسے مارنے والے کا نام پوچھتے رہے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر زخمی خاتون بھٹائی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ قاسم آباد کی رہائشی بتائی جاتی ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.