منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

انتخابات پرانی مردم شماری پر ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، قبائلی عمائدین

قبائلی عمائدین نے ’’کُل قبائل فورم‘‘ کے تحت اسلام آباد میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کے تحت کئے جائیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی کے انتخابات نئی مردم شماری تک چند ماہ کے لئے موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی اسلام آباد پہنچ گئے، وہ کل الیکشن کمیشن آف پاکستان جائیں گے جہاں پر وہ صوبے میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانی مردم شماری پر انتخابات ہوئے تو بائیکاٹ کریں گے، چند ماہ انتخابات کا عمل روکنے سے کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے ہمارا حق زیادہ سیٹوں کا بنتا ہے، الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ہمارے مطالبہ پر نئی مردم شماری پر انتخابات کا حکم دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.