پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو نئے قلندرز کی شمولیت پر جشن

مزید دو قلندرز کی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت پر لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے جشن منایا۔ دفاعی چیمپئن نے لاہور کے ٹیم ہوٹل میں کیک بھی کاٹا۔

عبداللّٰہ شفیق اور زمان خان افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل ہوگئے جس پر قلندرز کی ٹیم نے جشن منایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا کا کہنا تھا کہ فائنل سے پہلے یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آج زمان خان اور عبداللّٰہ شفیق کا آٹوگراف لینا چاہتا ہوں۔

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کا مزید ایک کھلاڑی کے پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے پر ہم سب ثمین رانا اور عاقب جاوید کے شکرگزار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان خان پر فخر ہے، بابراعظم کے بعد اگر کوئی بیٹر ہے تو وہ عبداللّٰہ شفیق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.