لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ کے عہدے پر برقرار رکھنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چوہدری وجاہت حسین کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کر دی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن اور چوہدری شجاعت حسین کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالتِ عالیہ نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کروانے کے لیے 15 مارچ تک مہلت دے دی۔
Comments are closed.