اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

توشہ خانہ سے متعلق تفصیل میں پرویز مشرف، شوکت عزیز اور وزراء کے نام بھی شامل

سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزرائے اعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی، شوکت عزیز اور اُن کی اہلیہ سمیت وزراء کے بھی توشہ خانہ سے متعلق پبلک ہونے والے ریکارڈ میں نام شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی مرحوم نے خانہ کعبہ کے ماڈل کا تحفہ لیا اور وزیراعظم ہاؤس میں نصب کردیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے کون کون سی چیز کتنے میں حاصل کی؟ حکومت نے دستاویز ویب سائٹ پر ڈال دیں۔

دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور اُن کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے سب سے زیادہ تحائف حاصل کیے۔

توشہ خانہ سے متعلق دستاویز کے مطابق 2007ء میں شوکت عزیز کو ملنے والی ساڑھے 8 لاکھ کی گھڑی 3 لاکھ 55 ہزار میں نیلام ہوئی۔

اس سے قبل 2 جون 2006ء کو شوکت عزیز کو ساڑھے 13 لاکھ کی گھڑی تحفے میں ملی، انہوں نے 2006ء میں ملنے والے کئی تحائف توشہ خانہ میں دیے۔

سابق صدر پرویز مشرف کو 2004ء میں ملے تحائف کی مالیت 65 لاکھ روپے سے زائد کی ظاہر کی گئی جبکہ 2005ء میں ملنے والی گھڑی کی قیمت 5 لاکھ روپے بتائی گئی۔

مئی 2006ء میں سابق وزیر خزانہ عمر ایوب نے ساڑھے 4 لاکھ کی گھڑی توشہ خانہ میں دی جبکہ اگست 2006ء میں جہانگیر ترین نے ملنے والا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.