اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

بنگلادیش نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی

بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں شکست دے دی۔

میرپور میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

اس فتح کے ساتھ ہی تین میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔

میچ میں انگلینڈ نے ہوم ٹیم کو 118 رنز کا ہدف دیا، جسے بنگلادیش نے 7 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

بنگلادیش کی طرف سے نجم الحسین 46 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ مہدی حسن 20، توحید ہردوئے نے 17 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 117 رنز بنائے تھے۔ بین ڈکِٹ 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

انگلینڈ کے فل سالٹ 25، معین علی 15 اور سیم کررن نے 12 رنز بنائے۔

بنگلادیش کے مہدی حسن نے 12 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.