وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللّٰہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے الیکشن سے متعلق ن لیگ کی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیموں کو ہدایت کردیں۔
ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ تمام علاقائی تنظیمیں قابل اور عوام دوست امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے پارٹی کا پارلیمانی بورڈ صوبائی حلقوں کےلیے موزوں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اپنی درخواستیں پارٹی آفس میں جمع کروائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام علاقائی تنظیمیں عوامی رابطہ مہم کو مزید فعال بنائیں، مقبول جماعت ہونے کی وجہ سے ن لیگ عوام میں جانے کےلیے ہر وقت تیار ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کو فتنہ خان کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ عوام کے ووٹ کی طاقت سے فتنہ خان کو مائنس کریں گے۔
Comments are closed.