ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
اسلام آباد کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
مقدمے میں علی امین گنڈاپور کو مسلسل غیر خاضری پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
عدالت نے ملزم علی امین گنڈاپور کا اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈسٹرکٹ کورٹ نے علی نواز اعوان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
سول جج رانا مجاہد رحیم نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.