اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

مشکوک ٹرانزیکشنز: ایف آئی اے نے سائرہ انور کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مشکوک ٹرانزیکشنز پر سائرہ انور کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے نوٹس میں سائرہ انور سے 14 مارچ تک مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منئی لانڈرنگ کے لیے خواتین کے اکاؤنٹس کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اکاؤنٹ میں موجود ساڑھے 17 کروڑ کا جواب نہ دینے پر خاتون کے خلاف پرچہ کاٹ لیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سائرہ انور سے مختلف اکاؤنٹس سے منتقل ہونے والی ٹرانزیکشن کا جواب طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے خاتون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کروڑوں کی مبینہ ٹرانزیکشن سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کو پہلے بھی موقع دیا گیا کہ آپ مشکوک ٹرانزیکشن کے بارے میں وضاحت دیں جو آپ نہیں دے سکیں۔

ایف آئی اے حکام نے سائرہ انور پر واضح کردیا کہ آپ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب مشکوک ٹرانزیکشنز سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.