اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

ڈسکوز کیلئے فی یونٹ بجلی 47 پیسے مہنگی کردی گئی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کےلیے فی یونٹ بجلی 47 پیسے مہنگی کر دی۔

اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ 

نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق بجلی صارفین سے مارچ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔ 

دریں اثنا کےالیکٹرک صارفین کےلیے بھی فی یونٹ بجلی ایک روپے 71 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ 

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے مارچ کے بلوں میں بجلی کی قیمت میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.