اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے کھانوں کا مینو منظرعام پر

پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے ہونے والے اجلاس کے کھانوں کا مینو منظرعام پر آگیا۔

ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف نے اجلاس کے انتظامات کے لیے ٹینڈر نوٹس جاری کردیا۔

محکمہ اوقاف کے دستاویز کے مطابق 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف آفس میں ہوگا۔

دستاویز کے مطابق اجلاس میں 100 وی آئی پیز اور 100عام لوگوں کے لیے کھانا تیار کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق کھانوں میں دم پخ چاول، مکس سبزی، چکن تکہ بوٹی، چکن کڑاہی، سیخ کباب، رشیئن سلاد، حلوہ، منرل واٹر، کولڈ ڈرنکس، چائے، پیسٹری، سینڈوچ اور بسکٹ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ خزانہ نے مالی مشکلات کے باعث تمام محکموں کو کفایت شعاری کامظاہرہ کرنے کے لیےخط بھیجا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.