ہفتہ 18؍شعبان المعظم 1444ھ11؍مارچ 2023ء

مستقل تھکان سے کیسے جان چھڑائی جائے؟

دنیا میں کئی لوگوں کو پوشیدہ صحت کے مسائل کے باعث ہر وقت تھکان محسوس ہونے کی شکایت رہتی ہے جس کے باعث سیکڑوں روزمرہ کے کام بھی مکمل ہونے سے رہ جاتے ہیں۔

تھکان محسوس ہونے پر کئی لوگ کافی اور چائے کا استعمال کرتے ہیں، ایسا کرنے سے فوری طور پر تو فائدہ ہوتا ہے لیکن کچھ ہی دیر بعد انسان دوبارہ سے پرانی کیفیت محسوس کرنے لگتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق تھکان محسوس ہونے پر کیلے کا ملک شیک بہت ہی مفید ہوسکتا ہے کیونکہ کیلے میں پوٹیشیم اور میگنیشیئم کی بھرپور تعداد ہوتی ہے۔

کیلے میں فائبر کی مقدار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس کا ملک شیک انسان کے جسم میں شوگر کے لیول کو برقرار اور اچھا رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

انار کا جوس بھی انسان کو تندرست اور تھکاوٹ سے بچانے میں بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

اس پھل میں بہت سے ضروری وٹامن اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو انسان کو کئی صحت کے مسائل سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق انار میں وٹامن (سی،کے ،ای)، میگنیشیئم، آئرن، پوٹیشیئم اور زنک سمیت دیگر منرلز ہوتے ہیں جو انسان کی توانائی میں اضافہ کرتے ہیں۔

انار کا جوس بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے بھی بہت مدد کرتا ہے۔

تربوز کا شربت میں انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہے جس میں آئرن اور وٹامن سی کی بھرپور تعداد موجود ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرم موسم میں تندرست اور توانا رہنے کے لیے تربوز کا شربت بہت ہی آسان اور مفید ہے۔

ناریل کا پانی انسان میں تھکاوٹ کے احساس کو ختم کر کے اس کی توانائی بحال کرتا ہے، اس سے جلد کی رونق بھی بحال ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ناریل کے پانی میں کسی دوسرے پھل کے جوس کو یا پھر شہد کو ملانے سے اس کے فوائد کو کئی گنا تک بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.