بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کو آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جائے گی

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو آج کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جائے گی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کو ویکسین لگائے گی۔

نبیل اعوان نے بتایا کہ چار رکنی ٹیم کی سربراہی جناح اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر یحییٰ کر رہے ہیں، ٹیم میں فارماسسٹ اور ویکسی نیٹر بھی شامل ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نبیل اعوان نے کورونا سے متعلق موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے پاس کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرز موجود ہیں، کورونا مریضوں کی آمد سے آئی سی یو میں گنجائش ختم ہو رہی ہے، جسے بڑھا رہے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت نے ہوم سیکرٹری کو دو روز میں شہباز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کروانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے دن لاہور کے دو بڑے اسپتالوں میں 15 فیصد گنجائش مزید بڑھا دیں گے، پچھلے سال جون میں جو کورونا لہر آئی تھی آہستہ آہستہ اس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

نبیل اعوان نے کہا کہ کورونا مریضوں کی آمد میں کمی نہیں آ رہی اضافہ ہو رہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ محکمہ صحت کی ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، اپنی ایکٹی ویٹی محدود رکھیں۔

بیرسٹر نبیل اعوان نے بتایا کہ کورونا کے باعث لاہور، راولپنڈی، گجرات اور گوجرانوالہ کے اسپتالوں پر دباؤ ہے، کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے سے تمام ریسورسز اب کووڈ کی طرف لگارہے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کی نیب عدالت نے گزشتہ روز شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگانے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.