روسی مصور واسیلی کینڈنسکی کی 1910 میں بنائی گئی پینٹنگ 4 کروڑ 45 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔
کینڈنسکی کی شاہکار پینٹنگ ’مرناؤ مٹ کرشے 2‘ ایک جرمن شہری کی ملکیت تھی جسے نازی فوج نے قتل کر دیا تھا۔
یہ پینٹنگ جرمن شہری کے ورثاء نے حال ہی میں برآمد کی جسے بدھ کو لندن میں 4 کروڑ 45 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔
اس پینٹنگ میں کینڈنسکی نے جرمن گاؤں مرناؤ کا ایک رنگا رنگ نقشہ کھینچا ہے۔
لندن کے نیلام گھر نے کہا کہ کینڈنسکی کا ابتدائی کام فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہوتا کیونکہ وہ زیادہ تر دنیا بھر کے عجائب خانوں میں محفوظ ہے۔
یہ پینٹنگ 1951 سے نیدرلینڈز کے ’آئنڈہاون‘ نامی عجائب گھر میں محفوظ تھی جسے 10 سال پہلے جرمن شہری کے ورثا کو واپس کیا گیا۔
پینٹنگ کی فروخت سے ملنے والی رقم 13 وارثوں میں تقسیم ہوگی۔
Comments are closed.