جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

لبنان: ملکی کرنسی بدحال، اشیائے صرف ڈالر میں فروخت ہونے لگیں

لبنان کی سپر مارکیٹس میں درآمد شدہ اشیا ڈالر میں فروخت ہونے لگیں، یہ اقدام وزارتِ معیشت کی طرف سے کیا گیا ہے تاکہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جاسکے۔

لبنان میں شدید مہنگائی کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے، سپر مارکیٹس کو حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی چیز کی قیمت لبنانی پاؤنڈ کے علاوہ ڈالر میں بھی آویزاں کی جائے تاکہ صارف کو اصل قدر معلوم ہوسکے۔

ایک امریکی ڈالر کی قدر 89 ہزار لبنانی پاؤنڈ ہے، دارالحکومت بیروت کی سپر مارکیٹ نے عملاً ٹی وی اسکرین لگا کر ڈالر سے لبنانی پاؤنڈ کے ریٹ آویزاں کر دیے ہیں۔

صارفین کے پاس اب یہ سہولت ہوگی کہ وہ ڈالر میں ادائیگی کرسکیں، ایک کلو مرغی 6 ڈالر، ٹوٹھ پیسٹ ساڑھے 5 ڈالر، مکئی کاٹن سوا ایک ڈالر، تین کلو چاول 5 ڈالر 70 سینٹ میں دستیاب ہیں۔

یہی رقم اگر لبنانی پاؤنڈ میں دیکھی جائے تو لاکھوں بنتی ہے، نگران وزیر معیشت امین سلام نے کہا کہ یہ اقدام مسئلے کا حل تو نہیں لیکن اس سے روز مرہ اشیا کی بڑھتی گھٹتی قیمتوں کے اثرات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ لبنان میں 2019 سے بدترین معاشی بحران جاری ہے، مقامی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں زوال پذیر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.