چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ( آباد) الطاف تائی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلڈرز کو سریا درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
کراچی میں الطاف تائی نے محسن شیخانی اور حسن بخشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سریا درآمد کی اجازت دی جائے تاکہ سریا فیکٹری والے مناسب منافع کمائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلڈرز نے 3 ہفتے سے سریا نہیں خریدا، جس کے باعث ریٹ نیچے آئے ہیں۔
سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی نے کہا کہ خریداری روکنے سے سریے کی قیمت کم ہوگئی، سریے کا ریٹ سوا 3 لاکھ سے کم ہو کر 2 لاکھ 70 ہزار پر آگیا۔
انہوں نے دعویٰ سے کہا کہ آباد کے کسی ممبر نے تعمیراتی منصوبے میں قیمت نہیں بڑھائی۔
محسن شیخانی نے کہا کہ پاکستان میں 50 فیصد تعمیراتی کام بند ہوگیا ہے، سیمنٹ میں گٹھ جوڑ ثابت ہوا تو معاملہ عدالتی طوالت کا شکار ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آباد نے 7 ممبران کو ایسوسی ایشن سے نکالا ہے، شہر میں بلڈرز سے زیادہ غیرقانونی تعمیرات جارہی ہیں۔
حسن بخشی نے کہا کہ آباد کو بطور ادارہ امپورٹ کی اجازت دی جائے، اگر کوئی بلڈر ٹرانسفر اور دیگر کاموں کے اضافی پیسہ لیتا ہے تو یہ غلط ہے۔
Comments are closed.