بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہٰی کے بیٹے اور بہوؤں کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع

سیشن کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہیٰ، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کی عبوری ضمانت میں 15 مارچ تک توسیع کر دی۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں پرویز الہٰی کے بیٹے اور بہوؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی، راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کی عبوری ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تفتیش مکمل کر رہے ہیں، عدالت مزید وقت دے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کا کیس بنایا ہے۔

درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ کیس جھوٹ پر مبنی ہے، عدالت ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.