
دنیا بھر میں محفوظ شاہراہوں کے اعتبار سے سعودی عرب پہلے دس ملکوں کی فہرست میں آگیا۔ سعودی وزارت مواصلات نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف مملکت کی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات سے اموات کو مکمل طور پر ختم کر نا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی شاہراہیں بین الاقوامی معیار کی ہیں۔ جن کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا تناسب کم ہوکر21 فیصد رہ گیا ہے۔ جبکہ حادثات میں شدید زخمی ہونے والوں کا تناسب 20 فیصد رہ گیا ہے۔
وزارت نے گزشتہ سال 2 ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں کا افتتاح کیا جس کے باعث پکی سڑکوں کی کل لمبائی 75 ہزار کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اور اب سعودی عرب دنیا بھر میں محفوظ شاہراہوں کے حوالے سے ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں آچکا ہے۔
Comments are closed.