
کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ میں اجلاس کی صدارت پر سوشل میڈیا پر اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ عوام کو بھاشن دینے والے خود کورونا کو کتنا سیریس لیتے ہیں ایک تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
کسی نے کہا کہ جناب پریڈ میں نہیں گئے کہ کورونا ہے، لیکن اپوزیشن کو دبوچنے کے لیے میڈیا ٹیم کو گھر پر ہی بلالیا۔
کسی صارف نے مشورہ دیا کہ اجلاس آن لائن بھی بلایا جاسکتا تھا، آج کے جدید دور میں کون ایسا رسک لے سکتا ہے جبکہ ساری دنیا کا کاروبار ورچوئل چل رہا ہے۔
ٹوئٹر پر وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے شیئر کی تھی۔
جس پر ایک صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شبلی فراز صاحب 4، 5 دن بعد اپنا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیے گا۔
Comments are closed.