سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہ ہونے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس دو رکنی بینچ کے نوٹ پر لیا۔
سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس کی سماعت کیلئے9رکنی بینچ تشکیل دیدیا۔ ازخود نوٹس پرسماعت کل دن 2بجے ہوگی۔ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال ،جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بینچ میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 16 فروری کو سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کے تحریری فیصلے میں پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ ازخود نوٹس کیلئے چیف جسٹس کو بھجوادیا تھا۔ لکھا کہ انتخابات کا معاملہ براہ راست بینچ کے سامنے نہیں، چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو نوٹس لے کر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیں۔
تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا معاملہ سنجیدہ نوعیت اور بنیادی حقوق کے نفاذ کا ہے۔ آئین کا دفاع کرنا عدالت کا قانونی آئینی اور اخلاقی فرض ہے، پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ ازخود نوٹس کیلئے بہترین کیس ہے
Comments are closed.