بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یومِ پاکستان پریڈ، تُرک بینڈ نے ’دل دل پاکستان‘ گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

یومِ پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد کے شکرپڑياں گراؤنڈ ميں منعقدہ پریڈ میں برادر ملک ترکی کی فضائیہ کے سولو ترک دستے نے فضائی کرتب پیش کیا۔

دوران پرواز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیغام ’دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان‘ دے کر اُن کے دل جیت لیے۔

پریڈ میں ترک ملٹری بینڈ نے ’دل دل پاکستان‘ ترانہ پیش کیا۔ یہ بینڈ ترک مسلح افواج کا لازمی جزو ہے اور 1299 میں اس بینڈ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل غازی‘ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 ترک ملٹری بینڈ نے اپنی خصوصی پرفارمنس میں سلطنت عثمانیہ کے دور کی روایتی جنگی دھن بھی بجائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.