ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

شاہین کے نکاح کے بعد وسیم کا نسیم اور حارث سے دلچسپ سوال

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد فاسٹ بولر محمد وسیم نے نسیم شاہ اور محمد حارث سے دلچسپ سوال کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد وسیم نے شاہین شاہ آفریدی کو نکاح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ آپ کو نکاح بہت بہت مبارک ہو۔

انہوں نے شاہین شاہ آفرید ی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی زندگی میں ہر خواہش پوری ہو۔

اس موقع پر محمد وسیم نے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور بیٹر محمدحارث سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بھی کچھ سوچنا چاہیے۔

قومی ٹیم کے بیٹر محمد حارث نے محمد وسیم کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے تو کوئی لڑکی نہیں دے گا، آپ اور نسیم سوچ سکتے ہیں۔ 

اس تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ یہاں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ نکاح ہوا تھا۔

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسپشن بھی ہوا جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.