سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔
چوہدری نثار نے 2018 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بچوں کے نیچے تو سیاست نہیں کرسکتا، ہر بندے کا اپنا وقار ہوتا ہے، اس میں تنقید کا کونسا پہلو ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ مجھ سے سلیم صافی نے اپنے پروگرام میں سوال کیا کہ آپ میاں نواز شریف کےنیچے کام کرسکتے ہیں میں نے کہا، کر سکتا ہوں، پھر پوچھا گیا کہ شہباز شریف کے نیچے کام کرسکتے ہیں تو میں نے کہا کر سکتا ہوں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ یہ سوال پوچھا گیا کہ مریم نواز کے نیچےکام کرسکتے ہیں تو میںکہا نہیں کر سکتا۔
ان کایہ بھی کہنا تھا کہ میں منافقت کی سیاست نہیں کرسکتا، مزاحمت کروں گا اور نہ ہی مریم کے ماتحت کام کروں گا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
دی نیوز کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ نون لیگ کے ساتھ آخری دم تک رہیں گے لیکن اگر پارٹی نے ان کے ساتھ راہیں جدا کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔
جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوسرے چوہدری نثار بننے جا رہے ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں۔
Comments are closed.