سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر پیوٹن سے تیل منڈی میں استحکام کے لیے اوپیک پلس ممالک میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے تجارتی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ اوپیک پلس کی قیادت میں اتحادی و غیر اوپیک ممالک کے وزرا کا ورچوئل اجلاس یکم فروری کو ہوگا۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورچوئل اجلاس میں جے ایم ایم سی پینل موجودہ تیل پیداوار کی پالیسی برقرار رکھنےکی سفارش کرے گا۔
Comments are closed.