پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

دہشتگرد خوف پھیلانا چاہتے ہیں، ایسی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد پاکستان کے دفاع پر مامور اداروں پر حملے کرکے خوف پھیلانا چاہتے ہیں لیکن ایسی کوششوں کو ریاست اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس لائنز میں دھماکے کے بعد وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچے۔

انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر حکام کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیراعظم کے پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور کی جانب سےصورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے آئی جی خیبر پختونخوا سے استفسار کیا کہ پولیس لائنز میں داخلے کا ایک ہی گیٹ ہے، خودکش حملہ آور کہاں سے آیا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے پوچھا کہ حملہ آور کیسے پولیس لائنز میں داخل ہوگیا؟

آئی جی معظم جاہ انصاری نے جواب دیا کہ کیا پتا حملہ آور کہاں سے آیا اور کیسے داخل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز میں فیملی کوارٹرز بھی ہیں، ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی اندر رہ رہا ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.