برطانیہ میں ایجوکیشن سیکرٹری اور ٹیچرز یونینز کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں نیشنل ایجوکیشن یونین کے ارکان بدھ کو ہڑتال کریں گے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے ہڑتال سے 23 ہزار سے زائد اسکولوں میں تعلیمی سلسلہ متاثر ہوگا۔ ٹیچرز کی ہڑتال کے ساتھ دیگر محکموں سے وابستہ 50 لاکھ ورکرز بھی ہڑتال پر ہونگے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرین ڈرائیورز، سرکاری ملازمین، یونیورسٹی لیکچررز اور بس ڈرائیورز کے ساتھ 7 ٹریڈ یونینز سے وابستہ سیکیورٹی گارڈز بھی ہڑتال پر ہوں گے۔
دوسری جانب فائر فائٹرز نے بھی تنخواہوں کے تنازع پر ہڑتال کے حق میں ووٹ دے دیا۔ فائر بریگیڈ یونین کے مطابق ارکان نے ہڑتال کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔
فائر بریگیڈ یونین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایمپلائرز سے ملاقات کے بعد ہڑتال کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔
Comments are closed.