پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

پشاور مسجد دھماکے کے زخمی سب انسپکٹر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

پشاور پولیس لائن مسجد دھماکے کے زخمی سب انسپکٹر مشتاق خان کا  بیان سامنے آگیا۔

اپنے بیان میں زخمی پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ نماز کے وقت مسجد کے برآمدے میں کھڑا تھا، امام نے جیسے ہی تکبیر پڑھی، اُسی وقت دھماکا ہوگیا۔

مشتاق خان نے مزید کہا کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ میں برآمدے سے باہر جاکر گرا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے کے بعد مسجد کی چھت بھی نیچے گرگئی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید ہو گئے جبکہ 145 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.