کلیکریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے کراچی میں سپر ہائی وے پر ایک کار اور گلشنِ معمار میں ایک بنگلے میں چھاپے مار کر پونے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب برآمد کر لی۔
ترجمان کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر ایک مشکوک کار کی تلاشی لی، جس کے دوران کار سے غیر ملکی شراب کے 5 کارٹن برآمد ہوئے۔
کار سوار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے اپنے مزید ساتھیوں کی نشاندہی کی۔
کسٹمز نے ان کی نشاندہی پر گلشنِ معمار میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا، جہاں سے غیر ملکی شراب کی 1245 بوتلیں برآمد ہوئیں، اس کارروائی کے دوران 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق بنگلے اور کار سے برآمد شدہ غیر ملکی شراب کی مالیت 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔
Comments are closed.