بھارتی جارح مزاج بلے باز سوریا کمار یادیو نے اپنی ایک ہی باری میں دو نامور ہم وطن بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی رانچی میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے باآسانی بھارتی سورماؤں کو 21 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا۔
اس میچ میں بھارت کے دیگر کھلاڑی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے لیکن عالمی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بیٹر سوریا کمار یادیو نے اپنی بہترین باری کھیلی۔
سوریا کمار یادیو نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔
اس اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رائینا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سوریا کمار یادیو 44 اننگز میں 178.76 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اب تک 1625 رنز بنا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے 98 میچز میں 1617 رنز جبکہ رائینا نے 78 میچوں میں 1605 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.