وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ہمیں کورونا وائرس کا سامنا کرنے کے لئے مضبوط رہنے کی ضرورت ہے، کورونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشاءاللّٰہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں بھی سرخرو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم لوگوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا وژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ایک تاریخی موقع تھا، برصغیر کے مسلمانوں نے خود کو ہندوتوا ذہنیت کے جبر اور غلامی کے شکنجوں سے آزاد کرنے کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.