جمعرات 3؍رجب المرجب 1444ھ26؍جنوری 2023ء

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کی نواز شریف اور مریم نواز سے لندن میں ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں خیبر پختونخوا کے الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے امیر مقام کو ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا حکم دے دیا۔

کمیٹیاں ہر ضلع کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کریں گی، مریم نواز ہر ضلع میں کنونشن کریں گی اور کمیٹیاں تمام مسائل کی نشاندہی کریں گی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ناراض لیگی ارکان کو منایا جائے گا، ان کے تمام تحفظات کو فوری دور کیا جائے گا۔

اہم ملاقات میں دیگر اتحادیوں سے بھی رابطہ تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، مشکل وقت میں ساتھ دینے والے دیرینہ ورکرز کو الیکشن میں ٹکٹ جاری ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز یکم فروری سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.